تائیوان کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتہ سمندر برد ہونے کا خدشہ
تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کے باعث فضائی حدود میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے
ANKARA:
تائیوان کے تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہونے والے ایف-16 لڑاکا طیارے کے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سمندر برد ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کا جیٹ طیارہ جنوبی شہر چیائی کے ایک فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا۔ پائلٹ سے کنٹرول ٹاور کا آخری بار رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ سمندر کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ایک طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے سمندر برد ہوتے دیکھا ہے۔ تائیوان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں کوسٹ گارڈ کا جہاز، نیوی کے غوطہ خور اور 2 ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک طیارے کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔ صدر سائی انگ وین نے پائلٹ کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کا حکم دیتے ہوئے حادثے کے بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور دونوں نے سرحدوں پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رکھا ہے۔