ذیابیطس سمیت کئی امراض سے آگاہ کرنے والے کانٹیکٹ لینس

لینس خصوصی لچکدار ہائیڈروجل سے بنائے گئے ہیں جس کے اندر ایک بہت حساس چپ اور سینسر نصب ہیں


ویب ڈیسک January 12, 2022
ان ودھ نامی کمپنی نے کئی بیماریوں پر نظر رکھنے والا سافٹ لینس بنایا ہے۔ فوٹو: سی ای ایس 2022

اب یہ ممکن ہے کہ آنکھوں میں لگائے جانے والے لینس مجھے اور آپ کو ذیابیطس سمیت کئی امراض کی خبر دے سکتے ہیں۔ لینس جدید ترین مائیکروچپ اور حساس سینسر بھی لگے ہیں۔

کیلیفورنیا میں واقع اِن ودھ نامی کمپنی نے برسوں کی محنت سے اسے تیار کیا ہے جس میں مرکزی لینس لچکدار ہائیڈروجل سے بنایا گیا ہے۔ اس کے کنارے پر مائیکروالیکٹرانکس کا کمال ہے جس کی بدولت باریک سرکٹ، سینسر اور مائیکروچپ لگائی گئی ہیں۔ اتنے نظام کے باوجود کوئی بھی شے آنکھوں میں محسوس نہیں ہوتی۔

لینس کے اندر بچھا ہوا پورا نظام آنکھوں کے اندر کی جسامت، شکل اور بیرونی سطح کا خیال رکھتا ہے۔ اگر آنکھوں میں خون کی باریک ترین رگوں میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے یا ریٹینا میں کچھ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے تو اس کی فوری خبر مل جاتی ہے۔ اس کا ڈیٹا حقیقی وقت میں ایپ کی بدولت اسمارٹ فون اور کمپیوٹر تک پہنچتا رہتا ہے۔

لینس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ وہ سبزموتیا یا گلوکوما اور دیگر بیماریوں کا پتا لگا سکتا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی طرح خون میں شکر کی مقدار بڑھتی ہے تو لینس پہننے والے کو اس کا علم ہوجائے گا۔ اس طرح ہم لینس کو آنکھوں میں سمائے ہوئے ڈاکٹر سے تعبیر کرسکتے ہیں۔

ان ودھ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دنیا کا پہلا نرم برقی سرکٹ والا کانٹیکٹ لینس بنایا ہے۔ تاہم کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں