مری میں برف پھینکنے کے بعد سیاحوں کی گاڑیاں پھنسا کر رقم بٹورنے والا گرفتار

ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک January 11, 2022
ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار کرلیا ہے، ملزم ثاقب عباسی کے زیرِ استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مری کے دوران برف پھینک کر سڑکیں بلاک کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں