کرپٹو کرنسی فراڈ کی تحقیقات پاکستان نے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں

بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ تحقیقات کے لئے دو رکنی ٹیم نامزد کردی ہے


Staff Reporter January 11, 2022
[فائل-فوٹو]

کرپٹو کرنسی میں پاکستانیوں سے ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو امریکی محکمہ خزانہ کے سابق تفتیش کار اور کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھنے والوں کی معاونت حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس سے منسلک جعلی 11 آن لائن ایپس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ

سربراہ ایف آئی اے سائیبر کرائم سندھ زون عمران ریاض نے ٹویٹ میں بتایا کہ بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ جمعہ کی رات ایک ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا جبکہ ہفتہ کو ای میل پر رابطہ ہوا۔

بائننس نے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ تحقیقات کے لئے دو رکنی ٹیم نامزد کردی ہے۔ ٹیم ارکان امریکی محکمہ خزانہ کے سابق تفتیش کار اور کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں