مشیر پٹرولیم کی پی ایس اوہیڈ آفس آمد بریفنگ دی گئی

کمپنی اسٹریٹجی کے تعین میں بہترین بین الاقوامی کارپوریٹ پریکٹسز کو پیش نظر رکھے، زاہد مظفر

کارکردگی کی تعریف، پی ایس او دیگر کمپنیوں کیلیے مثال ہے، انتظامیہ کو حکومتی حمایت کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

مشیر برائے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل زاہد مظفر نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس 'پی ایس او ہائوس' کا دورہ کیا۔


اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر وسی ای او پاکستان اسٹیٹ آئل امجد پرویز جنجوعہ نے ان کا خیرمقدم کیا اور انھیں پی ایس او کی کارکردگی اورساتھ ساتھ حال اور مستقبل میں کمپنی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس پریزنٹیشن میں کمپنی کی پروفائل، آپریشنل اور مارکیٹنگ پرفارمنس، قواعد و ضوابط کے اطلاق، کمپنی کو متحرک رکھنے والے عوامل اور اسٹریٹجی کے پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔

مشیر پٹرولیم نے مالی سال 2014 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2013) کے دوران کمپنی کی مارکیٹنگ اور مالی کارکردگی کو سراہا کہ اس دورانیہ میں کمپنی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اب کمپنی اپنے منافع میں نمایاں اضافے کی توقع رکھتی ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کمپنی کو اسٹریٹجی کے تعین میں بہترین بین الاقوامی کارپوریٹ پریکٹسز کو پیش نظر رکھنا چاہیے اور اس کی بنیاد پر نئے اقدامات اور حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے ۔ زاہد مظفر نے کہا کہ پی ایس او کی کامیابی پاکستان کی دیگر کمپنیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ اس موقع پر انھوں نے انتظامیہ کو حکومت کی سپورٹ کا یقین دلایا۔
Load Next Story