ایم سی بی نے ’برج بینک‘ کے 55 فیصد شیئرزحاصل کرلیے

سرمایہ کاری کیلیے اکثریتی شیئرہولڈرز کے ساتھ مفاہمت،آئی سی ڈی بھی سرمایہ دے گا


Business Desk February 14, 2014
برج بینک کی گروتھ کیساتھ کم ازکم سرمائے کی حد10 ارب پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

CHAMAN: ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی برج بینک لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرہولڈرز کے ساتھ نئے اور موجودہ حصص میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت ہوگئی ہے۔

سرمایہ کاری کے نتیجے میں بینک کا موجودہ اسٹریٹجک شیئرہولڈر اسلامک کارپوریشن فاردی ڈیولپمنٹ آف دی پرائیویٹ سیکٹر (آئی سی ڈی) جو بین الاقوامی مالیاتی ادارے اسلامک ڈیولپمنٹ گروپ کا نجی شعبے کا ادارہ ہے بھی بینک کو مزید نیا سرمایہ دے گا اور برج بینک بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مطلوبہ کم ازکم سرمائے کی حد (ایم سی آر) 10 ارب روپے کو پورا کرے گا، اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایم سی بی بینک برج بینک لمیٹڈ کے تقریباً55فیصد حصص کا مالک بن جائے گا۔

برج بینک اپنی 75 فیصد شاخوں اور ایم سی بی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ریگولیٹری منظوریوں کے بعد 27 برانچ کے ادغام سے پاکستان کے اسلامی بینکاری شعبے میں ایک اہم پلیئر بن جائے گا اور خطے کے 2 مضبوط مالیاتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے برج بینک لمیٹڈ کی گروتھ میں بھی اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں