وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں، ویڈیو بناتا رہوں گا، وسیم اکرم


Sports Reporter January 12, 2022
گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں، ویڈیو بناتا رہوں گا، وسیم اکرم ۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان وسیم اکرم نے ساحل پر گندگی کرنے والوں کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وسیم اکرم نے ایک بار پھر کراچی کے ساحل سمندر کی صفائی مہم شروع کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی سیر کے لیے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں مگر اس کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گندگی نہ پھیلائیں، کوڑے کرکٹ کے لیے پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ جاتے ہوئے وہ بیگ ساتھ لے جائیں۔



وسیم اکرم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہوں، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں، ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔

واضح رہے وسیم اکرم ماضی میں کئی بار ساحل سمندر کی صفائی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرچکے ہیں، وقتی طور پر انتظامیہ بھی متحرک ہوتی ہے لیکن پھر وہ ہی گندگی کے ڈھیر دکھائی دینے لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں