مہوش حیات کی ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ ہونے پر انوکھے انداز میں مبارکباد

ہمایوں سعید نے فی الحال ’’دی کراؤن‘‘ میں کردار ادا کرنے سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی ہے


ویب ڈیسک January 12, 2022
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکبا ددی ہے، فوٹوفائل

QUETTA: اداکارہ مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ''دی کراؤن'' میں کاسٹ ہونے پر نہایت انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر مونچھیں نظر آرہی ہیں۔ مہوش نے اس تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ''بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ مجھے یہاں کنفیوزن (الجھن) دور کرنے دیں۔ دراصل وہ میں ہوں جو ''دی کراؤن'' میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہی ہوں۔ افواہیں پھیلانے والے اب آرام کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے



تاہم مہوش حیات نے بعد میں اسے مذاق قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ''دی کراؤن'' میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ہمایوں سعید ہی ادا کررہے ہیں۔ مہوش نے اپنے ساتھی اداکار کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر، پرفام کرنے کا موقع ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، سنجیدگی سے، ہمایوں سعید میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، مبارک ہو''۔



واضح رہے کہ ''دی کراؤن'' میں کردار ادا کرنے سے متعلق فی الحال ہمایوں سعید نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تاہم صحافی حسن زیدی اور حسن چوہدری نے ٹوئٹر پر ''دی کراؤن'' میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کے لیے ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکبا ددی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔