کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے شدت 50 ریکارڈ

زلزلے کا مرکزگوادرکے ساحل کے قریب زیر سمندر تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک January 12, 2022
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزگوادرکے ساحل کے قریب زیر سمندر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔