کراچی میں ندی سے 2 باریش نوجوانوں کی لاشیں برآمد
لاشیں تقریبا ایک ماہ پرانی معلوم ہوتی ہیں
ISLAMABAD:
گڈاپ کے علاقے میں ندی سے دو باریش افراد کی لاشیں ملیں ، جو تقریبا ایک ماہ پرانی معلوم ہوتی ہیں، فوری طور پر دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ وجہ موت کا بھی علم نہیں ہوسکا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب گڈاپ کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب نیک محمد بروہی گوٹھ میں ندی سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان معلوم ہوتی ہیں ، دونوں لاشیں تقریبا ایک ماہ پرانی ہیں جبکہ دونوں باریش ہیں ، فنگر پرنٹ کے ذریعے بھی شناخت کی کوشش کی گئی لیکن لاشیں پرانی ہونے کے باعث فنگر پرنٹ کے ذریعے بھی شناخت نہیں ہوسکی۔
دونوں لاشوں کو ایک ہی کپڑے میں لپیٹ کر پھینکا گیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر وجہ موت کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈی این اے کے لیے بھی سیمپل لیبارٹری بھیجے جائیں گے جس کے بعد ہی شناخت کا عمل ممکن ہوسکے گا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔