پاکستان کا جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 455 فیصد سکڑ گیا

جولائی سے جنوری 2014 تک پاکستان نے 14 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں


Business Desk February 14, 2014
جنوری 2014 میں برآمدات 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 4ارب 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا. فوٹو: فائل

پاکستان سے رواں مالی سال برآمدات میں نسبتاً زیادہ اضافے کے نتیجے میں اشیا کا تجارتی خسارہ 4.55 فیصد سکڑ گیا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی سے جنوری 2014 تک پاکستان نے 14ارب69کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا کی برآمدات کی مالیت 14ارب4کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح برآمدات میں سال بہ سال 4.64 فیصد اضافہ ہوا تاہم درآمدی بل 0.48 فیصد کے معمولی اضافے سے 25ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات 25ارب68کروڑ50 لاکھ ڈالر رہی تھیں، برآمدات درآمدات سے نسبتاً زیادہ رہنے کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 11ارب 10 کروڑ90لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11ارب63کروڑ80لاکھ ڈالر کے خسارے سے 4.55 فیصد کم ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جنوری 2014 میں برآمدات 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 4ارب 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جنوری 2013 میں برآمدات 2 ارب 2 کروڑ 30لاکھ ڈالر، درآمدات 3ارب 76 کروڑ30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب74کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا، اس طرح گزشتہ ماہ برآمدات میں سال بہ سال 1.88، درآمدات میں9.94فیصد اور تجارتی خسارے میں 19.31 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم دسمبر 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات9.41فیصد کم، درآمدات 16.18 فیصد اور تجارتی خسارہ 61.43 فیصد زائد رہا، دسمبر میں برآمدات 2 ارب 27کرور50 لاکھ ڈالر، درآمدات 3ارب 56 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب28کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں