دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی درخواست مسترد

سابق کرکٹر نے ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی


کورٹ رپورٹر January 12, 2022
سابق کرکٹر نے ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی

ISLAMABAD: دانش کنیریا کے ستارے گردش میں، سندھ ہائیکورٹ نے سابق کرکٹر کی ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ نے دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی۔

درخواستگزار کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا کہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ میرے مؤکل نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کرائی تھی، جسے قبول کرچکے ہیں۔ جبکہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن دانش کنیریا کو نہیں مل رہی۔ ڈومیسٹک میچز اور کوچنگ کی اجازت دی جائے۔

پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیئے تھے کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے۔ دانش کنیریا پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ دانش کنیریا کی یو کے کی کورٹ نے بھی اپیل مسترد کی تھی۔ ان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں