اسلام آباد کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ملزم مطیع الله سے 500 گرام چرس جب کہ شہرام اور دانش کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، اے این ایف


ویب ڈیسک January 12, 2022
ملزم مطیع الله سے 500 گرام چرس جب کہ شہرام اور دانش کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

LONDON: اے این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے آئس اور چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب دو مختلف چھاپے مارے اور تین ملزمان سے مجموعی طور آدھ کلو گرام سے زائد چرس اور 257 گرام آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے رہائشی ملزم مطیع الله کے قبضے سے آدھا کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ کوٹلی کے رہائشی شہرام اور تلہ گنگ کے رہائشی دانش کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہو، دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آ غاز کردیا گیا ہے، اور انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔