پنشنرز کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کا فیصلہ

پنشن ہر ماہ اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی،سہولت کار مرکز کے ذریعے تمام محکموں کے ریٹائر ملازمین کے پنشن معاملات کوحل کیاجائےگا


Staff Reporter February 14, 2014
پنشن میں ہونیوالا اضافہ از خود کمپیوٹرائز طریقے سے پنشن میں شامل ہوگا،دستی طریقہ کار ختم کرکے 3لاکھ سے زائد ملازمین کا پنشن ریکارڈ کمپیوٹرائز کردیا گیا۔فوٹو:فائل

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے پنشنرز کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے اے جی آفس میں پنشن سہولت کار مرکز قائم کردیا گیا ہے۔

اس مرکز کے ذریعے تمام محکموں کے ریٹائر ملازمین کے پنشن معاملات کو حل کیا جائے گا اور پنشنرز کو کمپیوٹرائز طریقے سے پنشن ہر ماہ ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائیگی اے جی سندھ کا کہنا ہے کہ پنشن کا دستی طریقہ کار اب ختم کردیا گیا ہے اور کمپیوٹرائز طریقہ کار سے 3 لاکھ سے زائد ریٹائر ملازمین کو فائدہ پہنچے گا،اس حوالے سے کراچی کے علاوہ حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی پنشنرز سہولت کار مرکز قائم کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق اے جی سندھ کا کہنا ہے کہ اب ریٹائرڈ ملازمین کو دستی طریقے سے پنشن جاری نہیں کی جائے گی بلکہ تمام پنشنرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس متعلقہ بینکوں کی برانچوں میں کھول لیں تاکہ کمپیوٹرائز طریقے سے ان کی پنشن ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے۔

اے جی سندھ کے مطابق کمپیوٹرائز پنشن کے ذریعے اب ریٹائر ملازمین کو بینکوں میں قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی اورپنشن میں ہونے والا اضافہ از خود کمپیوٹرائز طریقے سے پنشن میں شامل ہو جائے گا ،اے جی سندھ نے ریٹائر ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید معلومات اے جی سندھ کے دفتر یا ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس سے حاصل کرسکتے ہیں ،اے جی سندھ کے مطابق پنشنرز اے جی سندھ میں قائم کیے گئے پنشن سہولت کار مرکز میں اسسٹنٹ اکائونٹنٹ جنرل شیراز حسین وگن سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ اسسٹنٹ اکائونٹنٹ جنرل سے فون نمبرز021-99239453 یا 021-99244815پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ، اس فیصلے پر عمل درآمد اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اے جی سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ پنشنرز کے وسیع تر مفاد میں پنشن کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے کراچی کے علاوہ حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی پنشنز سہولت کار مرکز قائم کیے جائیں گے، اے جی سندھ کا کہنا ہے کہ پنشن کا دستی طریقہ کار اب ختم کردیا گیا ہے اور کمپیوٹرائز طریقہ کار سے 3 لاکھ سے زائد ریٹائرملازمین کو فائدہ پہنچے گا ، اے جی سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ3 لاکھ سے زائد ملازمین کے پنشن ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور ون لنک سسٹم کے تحت پنشن کا کمپیوٹرائز نظام قائم کیا گیا ہے، ریٹائر ملازمین کو اب پنشن حاصل کرنے کے لیے بینکوں میں لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا بلکہ تمام پنشنرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اکاؤنٹ کھلواکر اے ٹی ایم کارڈز بنوالیں تاکہ وہ شہر کے کسی بھی علاقے واقع کسی بھی بینک کی برانچ سے اپنی پنشن لے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں