ٹرک الٹنے سے ڈرائیور ہلاک رکشے نے خاتون کو کچل دیا

جام صادق پل پر ٹریلر نے موٹر سائیکل سوارذیشان کی جان لے لی،مزدا ٹرک جانچ کے دوران ٹائر پھٹنے سے الٹا


Staff Reporter February 14, 2014
منور چورنگی پررکشے کی ٹکرسے بھاگ بھری جاں بحق،ڈرائیوروسوارنوجوان زخمی ہوگئے،آگرہ تاج کالونی سے خاتون کی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،آگرہ تاج کالونی سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود سنگر چورنگی کے قریب مزدا ٹرک ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت17سالہ واجد علی ولد محمد اقبال کے نام سے کر لی گی متوفی بلال کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق خانیوال سے ہے ، عوامی کالونی پولیس کے مطابق متوفی ڈرائیور مکینک تھا اور مذکورہ ٹرک اس کی ورکشاپ میں مرمت کے لیے آیا تھا متوفی ٹرک کی مرمت کے بعد ورکشاپ سے جانچ کے لیے نکلا تاہم ٹائر پھٹ جانے سے ٹرک الٹ گیا۔

کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر رجسٹریشن نمبر ٹی اے اے 942 نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 18سالہ محمد ذیشان ولد محمد عارف کے نام سے کر لی گئی متوفی مہران ٹائون کا رہائشی تھا کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع پر سے فرار گیا ہے،گلستان جوہر تھانے کی حدود منور چورنگی کے قریب تیز رفتار رکشے نے سڑک عبور کرنے والی35 سالہ راہگیر خاتون بھاگ بھری زوجہ محترم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 18سالہ جمعہ اور رکشہ ڈرائیور ملک طارق شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کی لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق متوفیہ خانہ بدوش ہے، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نیوی فلیٹ کے قریب سے50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچایا ،جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متوفیہ کی موت طبعی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |