بلدیہ عظمیٰ کئی غیر حاضر افسران اور ملازمین کو معطل کردیا گیا
ایڈمنسٹریٹر کا محکموں کا اچانک دورہ، حاضری رجسٹر چیک کیا، افسران میں کھلبلی مچ گئی، دفاتر میں گندگی پر برہمی کا اظہار
KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی نے جمعرات کو اچانک مختلف محکموں کا دورہ کرتے ہوئے غیر حاضر پائے جانے والے کئی افسران اور ملازمین کو معطل کردیا۔
کئی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ، الیکٹریکل اور میکینکل کے ایگزیکٹو انجینئر کو طلب کرکے2 دن میں صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے آج دفتر پہنچنے کے فوری بعد اچانک پہلی اور دوسری منزل پر واقع دفاتر انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ، میڈیا مینجمنٹ، وہیکل، سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ، کچی آبادی اور زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول اور دیگرکا دورہ کیا، انھوں نے غیر حاضر افسران و عملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ محکموں کے ان تمام افسران اور عملے کو معطل کرکے ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے ،انھوں نے محکموں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ آئی ٹی کے دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر آئی ٹی خالد فہیم، پروگرام آفیسرز عارف خان، اسد، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر، نجم اور مسعود شریف سمیت تمام غیر حاضر افسران و عملے کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے ،انھوں نے سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی مسعود عالم کو ہدایت کی کہ وہ 3 دن میں اپنے دفتر میں صفائی اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں ، محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے دورے کے دوران انھوں نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ محکمے کے کئی افسران موجود نہیں ہیں اور ان کی نشستوں پر دوسرے افراد براجمان تھے انھوں نے ایسے عملے کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ، ڈائریکٹر وہیکل محمد بشیر سدوزئی کو ہدایت کی کہ ان کے دفتر میں جو چھوٹے چھوٹے کیبن بنائے گئے ہیں انھیں فوری طور پر وہاں سے ہٹایا جائے اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ، محکمہ میڈیا مینجمنٹ کے دورے کے دوران انھوں نے صفائی کو مزید بہتر بنانے اور محکمہ کو مزید فعال بنانے کیلیے منصوبہ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی ہدایت کی کہ سوک سینٹر کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔