ارجن کا ملائکہ سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا

ملائکہ اور ارجن کے درمیان عمر کے فرق کی وجہ سے ان پر کئی بار تنقید ہو چکی ہے


ویب ڈیسک January 12, 2022
ملائکہ اور ارجن کے درمیان عمر کے فرق کی وجہ سے ان پر کئی بار تنقید ہو چکی ہے - فوٹو:فائل

RAWALPINDI: بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ ڈالی۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں خوب گردش کر رہی ہیں کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے 4 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس کی وجہ بتائی گئی کہ گزشتہ 6 روز سے ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور ارجن سے تعلق ختم کرنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے اندر محدود کرلیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ ارجن کپور گزشتہ کئی روز سے ملائکہ سے ملنے ان کے گھر نہیں گئے۔ تین روز قبل ارجن اپنی بہن ریحا کپور کے گھر جانے کے باوجود ملائکہ اروڑا سے ملنے نہیں گئے۔ حالانکہ ریحا کپور اور ملائکہ اروڑا کے گھر کے درمیان چند ہی قدموں کا فاصلہ ہے۔

ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کر کے خبروں کے غلط ہونے کا ثبوت دیا۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں غیر واضح طور پر لکھا کہ 'مشکوک افواہوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، محفوظ رہیں اور خوش رہیں۔'

انہوں نے لوگوں کے لیے نیک خواہشات اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔




ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوا تھا۔ دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا۔ لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی۔ میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |