جامعہ کراچی کے ملتوی پرچے 25 اور 28 فروری کو ہونگے

بی ایڈ کا ایجوکیشنل نفسیات اینڈ گائیڈنس II کا پرچہ 28 فروری کو ہوگا


Staff Reporter February 14, 2014
ایل ایل ایم سال اول اور ایل ایل بی سال آخر 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کی جانب سے 8 اور11 فروری کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے تحت بی اے سال اول کا اسٹیٹکس I ، نفسیات ۔I اور بی اے سال اول (H.I.S ) کا فائن آرٹ تھیوری کا 8 فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 25 فروری کو ہوگا جبکہ ایم ایڈ کا ایڈوانس ایجوکیشنل سائیکولوجی۔ II کا 11 فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 25 فروری کو ہوگا۔

بی ایڈ کا ایجوکیشنل سائیکولوجی اینڈ گائیڈنس II کا 11 فروری کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 28 فروری کو ہوگا ،امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل بی سال آخر 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ،نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایس ایم گورنمنٹ لا کالج کے طالب علم عبدالسلیم الیاس بابو نے 1322 نمبر کے ساتھ ،دوسری پوزیشن سیدہ عروج فاطمہ نقوی نے1315 نمبر کے ساتھ اور تیسری پوزیشن سیدہ فاطمہ الزہرہ نے 1273 نمبر کے ساتھ حاصل کی امتحان میں 400 طلبا شریک ہوئے جس میں سے 8 نے درجہ اول جبکہ 119 نے درجہ دوئم حاصل کیا کامیاب طلبہ کے نتائج کا تناسب 31.75 فیصد رہا؍جامعہ کراچی کے تحت ایل ایل ایم سال اول سالانہ امتحانات 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے نتائج کے مطابق امتحان میں 150 طلبا شریک ہوئے جس میں سے 57 طلبا کامیاب قرارپائے جبکہ 93 طلبا ناکام قرار دیے گئے کامیاب طلبا کے نتائج کا تناسب 38.00 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں