لیگی رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز گرفتار

گرفتار شوٹر نے حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا ۔ پولیس ذرائع

گرفتار شوٹر نے حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا ۔ پولیس ذرائع۔ فوٹو:فائل

سی آئی اے پولیس نے بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملسم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز کے نام ماجد اور کاشف ہیں، اور دونوں عرصہ دراز سے بلال گنج کے رہائشی ہیں، جب کہ ان کا آبائی تعلق مورکھنڈا ننکانہ صاحب سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان شناخت


پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر نے لیگی رہنما بلال یاسین پر حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے،اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔
Load Next Story