ٹنڈوجام میں کچی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

ڈی آئی جی سید پیرمحمدشاہ نے تھانہ ٹنڈوجام کے ایس ایچ او کو معطل کردیا


ویب ڈیسک January 12, 2022
ڈی آئی جی سیدپیرمحمدشاہ نے تھانہ ٹنڈوجام کے ایس ایچ او کو معطل کردیا فوٹو:فائل

LOS ANGELES: ٹنڈوجام میں کچی شراب پینے سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

زہریلی شراب سے متعدد افراد بینائی سے بھی محروم ہوگئے۔ ڈی آئی جی سیدپیرمحمدشاہ نے تھانہ ٹنڈوجام کے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈو جام میں کچی شراب پینے سے 7 افراد ہلاک

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے لاشوں کاپوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچی شراب پینے کے باعث لوگ مررہے ہیں، معاملے کو چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں