نوواک جوکووچ سے متعلق نیوز اینکرز کی غیراخلاقی گفتگو کی ویڈیو وائرل
نیوز اینکرز دنیا کے صف اول کے ٹینس اسٹار کے ویزا معطلی اور عدالتی فیصلے کے معاملے پر تبصرہ کرنے کے بعد ہم کلام تھے
سربیا کے ٹینس اسٹار کی ویزا معطلی کا معاملہ ابھی تھم نہ سکا اور آسٹریلیا کے نیوز اینکرز کی جانب سے نوواک جوکووچ سے متعلق غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کے نیوز چینل 'نیوز 7' کے نیوز اینکرز دنیا کے صف اول کے ٹینس اسٹار کے ویزا معطلی اور عدالتی فیصلے کے معاملے پر تبصرہ کرنے کے بعد ہم کلام تھے۔
مزیدپڑھیں:جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کیخلاف عدالتی جنگ جیت لی
وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ کیمرہ تاحال آن ہے اور ان کی گفتگو ریکارڈ ہورہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیوز اینکرز میڈران کو نوواک جوکووچ کے متعلق غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ اسے جس طرح بھی دیکھیں، نوواک جوکووچ جھوٹا، ڈرپوک، ایک گھٹیا چیز ہے'۔
میڈرن کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'آپ اسے جس طرح بھی دیکھیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہر کوئی اس کے ارد گرد جمع ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بھی کووڈ پازیٹو تھا'۔
ایک اینکر نے کہا کہ نوواک جوکوچ اس معاملے سے نکل جائیں گے جبکہ میڈرن نے کہا کہ 'زیادہ تر منصف مزاج لوگ کہیں گے کہ یہ ایک گھٹیا چیز ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا قوانین کیوں توڑے،آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا
مائیک ایمور نے جواب دیا 'اسے ایک بدتمیزی کا بہانہ ملا اور پھر اپنے ہی جھوٹ پر گر پڑا، ایسا ہی ہوتا ہے۔ میڈرن نے کہا کہ 'اور پھر، اب وہ رک گیا اور اسپین نہیں گیا'۔
خیال رہے کہ ٹینس اسٹار جوکووچ نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ جیت چکے ہیں۔ عدالت نے فوری طورپر جوکووچ کی رہائی کے احکامات جاری کردیے تھے کیونکہ عالمی نمبرون جوکووچ کو ویزا منسوخی کے بعد امیگریشن نے حراست میں لے لیا تھا۔