صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

اللہ کے فضل سے کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں، صدر پاکستان


ویب ڈیسک January 12, 2022
اللہ کے فضل سے کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں، صدر پاکستان۔ فوٹو:فائل

صدر پاکستان عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 6 جنوری کو صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں گزشتہ چار پانچ روز سے گلے میں سوزش اور دو راتوں سے ہلکے بخار کی شکایت تھی، ان دو کے علاوہ کوئی علامت نہیں تھی، ڈاکٹر کی تجویز پر جب کورونا ٹیسٹ کروایا تو اُس کی رپورٹ مثبت آئی۔



صدر پاکستان نے ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کو کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران میں نے ای آفس کے ذریعے کام جاری رکھا، اور جسمانی میل جول کے علاوہ دفتری کام کی پوری ذمہ داری انجام دی، اس دوران میں علیحدہ تھا اور ایک تیز پڑھنے والا بھی ہوں، تو میں نے دو بہترین کتابیں بھی مکمل پڑھ لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔