نائیجیریا دعائیہ تقریب کے دوران چرچ کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 3 ہلاک

حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 11 کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں


ویب ڈیسک January 12, 2022
چرچ کی عمارت گرنے سے 18 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نائیجریا میں ایک چرچ کی عمارت گر گئی جس کے ملبے میں دب کر 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت میں چرچ کی عمارت اُس وقت گر گئی جب وہاں دعائیہ اجتماع جاری تھا۔ عمارت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسپتال میں 18 زخمیوں کو بھی لایا گیا جن میں سے 11 کو شدید چوٹیں آنے کے باعث اسپتال میں داخل کرلیا گیا جب کہ بقیہ کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

نائیجریا میں عمارتوں کی تعمیر میں معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا جس کے باعث رہائشی عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔