سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں کورونا کے یومیہ کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سعودی عرب میں ایک روز میں 5 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں


ویب ڈیسک January 12, 2022
سعودی عرب میں ایک روز میں 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، فوٹو: فائل

لاہور: سعودی عرب، جرمنی اور بلغاریہ سمیت کئی ممالک میں کورونا کے یومیہ کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سعودی عرب میں پہلے ہی اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح جرمنی میں بھی ایک دن میں 80 ہزار کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جو وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک میں عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

علاوہ ازیں بلغاریہ میں بھی 24 گھنٹوں میں 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اومیکرون؛ ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ کرنے کی سہولت ختم

سائنس دانوں کو اومیکرون کے متعدی ہونے کے شواہد تو مل گئے ہیں لیکن اس کی ہلاکت خیزی کے ثبوت نہیں مل سکے ہیں تاہم ماہرین نے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشرہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے بعد کویت کی مساجد میں بھی سخت کورونا پابندیاں عائد

واضح رہے کہ سب سے پہلے جنوبی افریقا میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرئنٹ اومیکرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے جس کے باعث اُٹھائی گئی کورونا پابندیاں کئی ممالک میں دوبارہ لاگو کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں