منی بجٹ منظوری کا معاملہ اپوزیشن  کا قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ

منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کارکنوں کو بھی پارلمینٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایات کردی

قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مختصر مشاورت کا بھی قویٰ امکان ہے—فائل فوٹو

TOKYO:
پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت احتجاجی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق اپوزیشن منی بجٹ کے خلاف آج قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کارکنوں کو بھی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، شیخ رشید

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب بھی کریں گے۔


علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مختصر مشاورت کا بھی قوی امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھی منی بجٹ منظور کرانے کے لیے اسمبلی میں اپنے اراکین کی تعداد پوری رکھنے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کو بھی آج سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی بھی غیر معمولی طور پر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا منی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار، مخالفت کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنما سردار محمد یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود بھی مظاہرہ سے خطاب کریں گے، صوبہ خیبرپختونخوا میں دوسری مرتبہ قرارداد منظور ہونے کے باوجود قومی اسمبلی میں معاملہ نہ ٹیک اپ ہونے پر احتجاج کریں گے۔

 
Load Next Story