ایرانی ایجنٹ سے رابطہ رکھنے پر 5 اسرائیلی گرفتار

جس ایرانی سے رابطہ رکھا گیا اس نے اپنا فیس بُک پر نام رمبود نمبار ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا


ویب ڈیسک January 12, 2022
ایرانی ایجنٹ کی سوشل میڈیا پر ایک پروفائل پکچر

سوشل میڈیا پر خود کو یہودی ظاہر کرنے والے ایرانی ایجنٹ کو امریکی مخالف معلومات فراہم کرنے پر 5 اسرائیلی مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی شِن بیت نے 5 اسرائیلیوں کو ایرانی ایجنٹ سے امریکا کی اندرونی معلومات بذریعہ سوشل میڈیا شیئر کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں پانچوں اسرائیلیوں کو ایران سے ہجرت کرکے آئے یہودی یا ان کی اولادوں میں سے بتایا گیا ہے۔ شِن بیت کے مطابق جس ایرانی سے رابطہ رکھا گیا اس نے اپنا فیس بُک پر نام رمبود نمبار ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔

شِن بیت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ واقعہ اسرائیل میں جاسوسی نیٹ ورک قائم کرنے کے منصوبوں کا پردہ فاش کرتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جو مواد ایرانی ایجنٹ کو فراہم کیا گیا، اس میں تل ابیب میں امریکی سفارتی مشن، الیکشن کے پولنگ اسٹیشن، ایک شاپنگ مال اور وزارت داخلہ کی اندرونی تصاویر شامل تھیں۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ 57 سالہ خاتون 4 سال سے ایرانی ایجنٹ سے رابطے میں تھیں اور ایک انفارمیشن کے بدلے 5000 ڈالرز وصول کیا کرتی تھیں۔ فراہم کی گئیں انفارمیشن میں فوجی تقریبات اور اپنے بیٹے کے فوجی شناختی کارڈ کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں