تعلیمی اداروں کی بندش پر غور کیلیے وفاقی وزیرتعلیم نے آج اجلاس طلب کرلیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوگی


ویب ڈیسک January 12, 2022
اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی لیے جائیں گے—فائل فوٹو:

JERUSALEM: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا۔

اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اہم اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدپڑھیں: این سی او سی کا ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کورنا وبا کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر بھی آرا لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو گزشتہ برس 23 ستمبر کے بعد پہلی مرتبہ ہے۔

ملک بھر میں 23 ستمبر 2021 کو 2 ہزار 233 کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں