بیرونِ ملک سے آنے والے کورونا پازیٹیو مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا نئی پالیسی جاری

سینٹرل قرنطینہ پالیسی کو منسوخ کر کے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک January 12, 2022
مسافروں کو دس روز گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا، نوٹی فکیشن (فائل فوٹو)

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی قرنطینہ پالیسی جاری کردی جس کے تحت کورونا مثبت افراد کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سینٹرل قرنطینہ پالیسی کو منسوخ کر کے نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ، بارڈر ٹرمینل پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں اب گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا مثبت ہونے والے مسافروں کو دس روز گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں موجود مسافروں کو گھر منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون ویریئنٹ؛ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر این سی او سی نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر کو لازمی قرار دیا ہے، جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گھر جانے کے بجائے مقررہ قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں