شاداب خان کا سڈنی سکسرز کے ساتھ سفر ختم

آل راؤنڈر بگ بیش لیگ میں دفاعی چیمپئن کیلیے خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے

آل راؤنڈر بگ بیش لیگ میں دفاعی چیمپئن کیلیے خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

شاداب خان کے سڈنی سکسرز کے ساتھ سفر کا اختتام ہوگیا۔


آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں دفاعی چیمپئن کیلیے خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے، انھوں نے 4میچز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 20رنز بنائے۔

وطن واپسی کیلیے عازم سفر شاداب خان نے سڈنی سکسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھیلنے کے موقع اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، میں یہاں کرکٹ سے لطف اندوز ہوا،اب واپس جا رہا ہوں، امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتے گی،سڈنی سکسرز نے بھی آل راؤنڈر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load Next Story