پچ کے ڈینجر ایریا میں جانے پر شمی کوامپائر کی تنبیہ کوہلی ناخوش

ٹی وی ری پلے میں ظاہرہوا تھا کہ شمی بولنگ کے وقت ڈینجر زون سے باہر رہے تھے

ٹی وی ری پلے میں ظاہرہوا تھا کہ شمی بولنگ کے وقت ڈینجر زون سے باہر رہے تھے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

BEIJING:
پچ کے ڈینجر ایریا میں جانے پر پیسر شمی کوامپائر کی تنبیہ پر ویراٹ کوہلی نے ناخوشی کا اظہار کردیا۔


کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن امپائر ماریاس ایرسمس کی جانب سے محمد شمی کوپچ کے ''ڈینجر ایریا'' میں جانے پر تنبیہ کی گئی جس پر بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے ناخوشی کا اظہار کیا۔

ٹی وی ری پلے میں ظاہرہوا تھا کہ شمی بولنگ کے وقت ڈینجر زون سے باہر رہے تھے، اس پر کوہلی نے مذکورہ امپائر سے بات چیت بھی کی،البتہ شمی کی بولنگ کے ایک سے زائد ری پلے میں ظاہر ہوا کہ انھوں نے اس سے قبل 3 بار ڈینجر زون میں قدم رکھے تھے۔
Load Next Story