کراچی پولیس چیف نے بالآخر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

کراچی پولیس چیف نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا

کراچی پولیس چیف نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا - فوٹو:انٹرنیٹ

HYDERABAD:
کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے آخر کار شہر میں ڈکیتی کی وارداتروں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا.


ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جب کہ کراچی پولیس چیف نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ترجمان کے مطابق انھوں نے تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کی نگرانی کرنے کی ہدایت اور پولیس کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے احکام جاری کی ہے، ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
Load Next Story