بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

ایک ہفتے کے لیے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اومی کرون کی صورتحال کس طرح آگے بڑھتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم


ویب ڈیسک January 13, 2022
ایک ہفتے کے لیے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اومی کرون کی صورتحال کس طرح آگے بڑھتی ہے، وفاقی وزیر تعلیم۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد آج 11 بجے ہونا تھا، جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع تھے، تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش پر غور کیلیے اجلاس طلب

وزارت تعلیم کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا، لیکن اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کے لیے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اومی کرون کی صورتحال کس طرح آگے بڑھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں