پٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ بحران کی ذمہ دارحکومت ہوگیشہباز شریف

پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی آگ مزید تیز کردے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 13, 2022
روزنیا حادثہ بتاتا ہے ملک میں حکومت نام کی چیز نہیں،شہبازشریف:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ بحران پیدا ہوا توذمہ دارحکومت ہوگی۔

(ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ ان اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گا۔ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے حکومت سے مارکیٹ میں آنے والی اطلاعات پراقدام کرنے اورذخیرہ اندوزی نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندم، کبھی آٹا، کبھی چینی توکبھی کھاد اورپٹرول کے بحران قوم پرنازل ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں