جج پر تشدد میں ملوث سابق صدر بار کونسل زاہد گوندل کی گرفتاری کا حکم
زاہد گوندل و دیگر وکلا نے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار پر تشدد کیا تھا۔
SARGODHA:
انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر بار کونسل زاہد گوندل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے منڈی بہاؤالدین میں جج کے ساتھ بدتمیزی و تشدد کے کیس کی سماعت کی۔ ملزم نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: جج پر تشدد کرنے پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور وکلا کے خلاف مقدمہ
انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر بار زاہد گوندل کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے زاہد سمیت تمام ملزمان کو دوبارہ 18 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔