میڈیا کارڈ پہن کر پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

ملزمان کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر ریکی کرتا تھا، اور بیگ میں پستول بھی ساتھ رکھتا تھا، ایس ایس پی اے وی سی سی

ملزمان کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر ریکی کرتا تھا، اور بیگ میں پستول بھی ساتھ رکھتا تھا، ایس ایس پی اے وی سی سی ۔(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
اے وی سی سی نے گلستان جوہر سے صحافی کارڈ پہن کر پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ٹیم نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا، ملزم جاوید سے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔


معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ گھروں میں گھس کر اسلحے کے زور پر ڈکیتیاں کرتا تھا، ملزمان ڈکیتی کے لئے گھر کا دروازہ اسٹیل کے اسکیل سے کھول لیا کرتے تھے، اور دورانِ ڈکیتی ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال کرتے تھے، جب کہ ملزم جاوید نجی ٹی وی چینل کا کارڈ پہن کر وارداتیں کرتا تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر ریکی کرتا تھا، موٹر سائیکل سوار ملزم بیگ میں پستول بھی ساتھ رکھتا تھا، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان وارداتوں میں اب تک لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ چکے ہیں۔
Load Next Story