سی ویو بیوٹی فکیشن کے نام پرقوم کا پیسہ ضائع کیا جاتا ہے سندھ ہائیکورٹ

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے جامع رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے جامع رپورٹ طلب کرلی:فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سی ویو پربیوٹی فکیشن کے نام پرقوم کا پیسہ ضائع کیا جاتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے ساؤتھ پارک کلفٹن فیز 2 میں تجاوزات ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔


جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ یہ سی وی پر بیوٹی فکیشن کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ بیوٹی فکیشن کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا جاتا ہے۔

جسٹس حسن اظہرنے ریمارکس میں کہا کہ شہریوں سے ٹیکس لے کر سارا پیسہ وہاں ضائع کرتے ہیں۔ سی وی پر پچھلے سال جو اینٹیں لگائیں وہ اکھاڑ دیں۔ اونٹ، گھوڑے والوں سے ٹیکس لیتے ہیں آپ لوگ۔ کون کرتا ہے یہ فیصلے۔ بیوٹی فکیشن کے نام پر پیسہ ضائع کرتے ہیں آپ لوگ۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ساؤتھ پارک فیز 2 پر تجاوزات قائم کردی گئی ہیں۔ پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story