بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لیجا رہا ہے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک January 13, 2022
ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لیجا رہا ہے، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان نے متنہہ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے۔

اپنی ہفتہ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، تاہم دونوں ممالک کے مابین معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کاُ سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لیجا رہا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف مظالم کو نوٹس لے، مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے۔

ترجمان نے بتایا کہ چین کی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے، وزیراعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائے گی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں