ایف آئی اے منی لانڈرنگ انکوائری کیخلاف شہباز شریف کی درخواست خارج

شہباز شریف کے وکیل نے درخواست نئے سرے سے دائر کرنے کے لیے واپس لے لی ۔

شہباز شریف کے وکیل نے درخواست نئے سرے سے دائر کرنے کے لیے واپس لے لی ۔

TOKYO:
لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات رکوانے اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکیل مجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسی معاملے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرکے نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایک ہی معاملے کی دو انوسٹی گیشن ایجنسیز تحقیقات نہیں کر سکتیں.


عدالت نے استفسار کیا کہ ہم نیب کا معاملہ دیکھے بغیر کیسے کہہ سکتے ہیں معاملہ ایک ہی ہے، آپکے مطابق ایف آئی اے کا چالان جمع ہو چکا ہے آپ یہاں مقدمے کے اخراج کے لیے آئے ہیں ۔ وکیل شہباز شریف نے بتایا کہ مقدمے کے اخراج اور ٹرائل کورٹ کی پروسیڈنگز رکوانے کی درخواست ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے منی لانڈرنگ تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے ٹرائل کورٹ میں کوئی اعتراض نہیں اٹھایا پھر یہ عدالت کیسے پروسیڈنگز ختم کر دے ، آپ ایک سسٹم کو چیلنج کررہے ہیں دوسرا نہیں، متعلقہ عدالت معاملے پر دائرہ اختیار استعمال کر چکی ہے اسے فیصلہ کرنے دیں، جب ہمارے پاس موازنہ ہوگا نہیں تو ہم کیسے موازنہ کریں گے۔

شہباز شریف کے وکیل نے درخواست نئے سرے سے دائر کرنے کے لیے واپس لے لی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی.
Load Next Story