وزیراعظم منی بجٹ کی منظوری کے سوال پر مسکرادیے

وزیراعظم عمران خان کا منی بجٹ کی منظوری سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز


ویب ڈیسک January 13, 2022
وزیراعظم عمران خان کا منی بجٹ کی منظوری سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز

وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف مسکرادینے پر اکتفا کیا۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کےلیے اجلاس جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف حکومت کو اپنی عددی اکثریت پر بھروسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ منظوری کا معاملہ، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ

وزیراعظم اجلاس میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافی نے پوچھا کہ وزیراعظم صاحب کیا منی بجٹ پاس ہو جائے گا؟۔ عمران خان سوال کا جواب دینے کے بجائے مسکرا کر چل دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں