حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا . فوٹو:فائل

حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

 
Load Next Story