غیر قانونی سلنڈر کی حامل 222 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا غلام قادر تھیبو
ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی سلنڈر کی حامل اسکول وینز کے خلاف خصوصی مہم چلائی
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو کو جولائی 2013 سے 10 فروری 2014 تک پر مشتمل ٹریفک پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی۔
جس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی سلنڈر کی حامل اسکول وینز کے خلاف چلائی جانے والے خصوصی ٹریفک مہم کے دوران ایسی 222 گاڑیوں کو ناصرف پولیس تحویل میں لے لیا بلکہ شہر کے مختلف ٹریفک سیکشنز نے 4 ہزار 434 چالان بھی کیے ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکول وین سمیت غیر معیاری سی این جی سلنڈرز والی دیگر مسافر گاڑیوں کے خلاف بھی جاری مہم کو مزید مربوط اور موثر بنایا جائے۔