شہباز شریف کی شعیب اختر کے گھر آمد والدہ کی وفات پر تعزیت

ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 13, 2022
ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں، شہباز شریف - فوٹو:اسکرین گریپ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شعیب اختر کے گھر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ شعیب اختر سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ شعیب اختر نے تعزیت کے لئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں