ڈکیتی کے دوران پوکیمون گیم کھیلنے والے پولیس افسران ملازمت سے برطرف
افسران نے کہا کہ ایسی کوئی کال ریسیو نہیں ہوئی لیکن پولیس گاڑی کے ویڈیو سسٹم کے ذریعے ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا
ISLAMABAD:
امریکا میں لاس انجیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران کو ڈکیتی کے دوران پوکیمون گیم کھیلنے کو ترجیح دینے پر ملازمت سے نکال دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق لوئس لوزانو اور ایرک مشیل کو پولیس کی گاڑی میں ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا گیا۔ افسران کی جانب سے بدنظمی کے الزام کیخلاف دائر کی گئی اپیلوں کو بھی مسترد کردیا گیا۔
ریکارڈنگ میں دکھایا گیا کہ انہیں ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی تاہم انہوں نے ڈیوٹی پر رہتے ہوئے موبائل فون پر گیم کھیلنے کو ترجیح دی۔ عدالتی ڈاکومنٹس میں بتایا گیا کہ میسی نامی ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہورہی تھی۔ کال پر فوری حرکت میں آنے کے بجائے دونوں افسران اپنی گاڑی کو میسی ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے دور لے گئے۔
افسران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ایسی کوئی کال ریسیو نہیں کی لیکن پولیس گاڑی میں نصب ویڈیو سسٹم کے ذریعے ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔