زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی


ویب ڈیسک January 13, 2022
پی ٹی اے نے سروس بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، ترجمان (فائل فوٹو)

انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئی ہے، جس کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تصدیق کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بحر ہند کے ایک مقام پر بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔

پی ٹی اے نے سب میرین کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بھی انٹرنیٹ اسپیڈ کی کمی یا سروس متاثر ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 'پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی بینڈ وتھ کو شامل کیا گیا ہے'۔

پی ٹی اے کے مطابق بینڈ وتھ سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل بحال کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے مطلع کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں