جوڑوں کے درد کا بجلی سے مؤثر علاج کا تجربہ کامیاب

گھٹنوں میں برقی لہروں کی ترسیل خراب ہورہے غضروف (گھٹنوں کی نرم ہڈیوں) کو ٹھیک کرسکتی ہے


ویب ڈیسک January 13, 2022
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: ہم جانتے ہیں کہ جوڑوں کے درد میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درمیان موجود نرم اور کرکری ہڈی تیزی سے ٹوٹ پھوٹ اور گھساؤ کی شکار ہوجاتی ہیں۔ اب بجلی خارج کرنے والے ایک نظام سے اس نرم ہڈی کی افزائش بڑھا کر اس کیفیت کی شدت کم کی جاسکتی ہے۔

سب سے پہلے اس کا پیوند یا امپلانٹ ایسے چوہوں پر آزمایا گیا جو حرکت کرتے تھے اور ہلکی بجلی بنتی تھی اور وہ ٹوٹی ہوئی نرم ہڈیوں تک پہنچتی تھی۔ اس طرح ان کی ہڈیوں کی درمیان ربڑ جیسی چکنی تہہ کی افزائش ازخود شروع ہوگئی۔ تاہم بعض خرگوشوں میں فرضی آلہ(بلے سیبو) لگایا گیا تھا جس کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔

یہ تحقیق جامعہ کنیکٹکٹ امریکا کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ انہوں نے جسم کے اندر بیٹری لگانے کی بجائے ایسا مادہ لگایا ہے جو جسمانی حرکت اور دباؤ سے بجلی بناتا ہے اور جوڑوں تک پہنچاتا رہتا ہے۔ یوں نرم ہڈی کے خلیات بڑھے اور ان میں حرکت پیدا ہوئی اور دھیرے دھیرے ان کی تکلیف کم ہوتی گئی۔

سائنسدانوں نے بجلی خارج کرنے والا نرم پیوند خرگوشوں کی ان کرکری ہڈیوں کے سوراخوں میں پھنسایا تھا جس گھس کر ختم ہورہی تھیں۔ خردبین سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ دھیرے دھیرے اصل ہڈی کے خلیات اس جگہ کو بھرنے لگے اور یہ سب ہلکی بجلی کی بدولت ممکن ہوا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں