عسکریت پسندی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے امریکی سفیر

پرامن پاکستان چاہتے ہیں،طالبان کے ساتھ مذاکرات یاآپریشن سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں


این این آئی February 14, 2014
عسکریت پسندی سے کیسے نمٹنا ہے، فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہوگا، رچرڈ اولسن کاانٹرویو۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، پرامن اور محفوظ پاکستان کے خواہش مند ہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکی سفیرنے کہاکہ عسکریت پسندی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن سے متعلق امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہاکہ عسکریت پسندی سے کیسے نمٹنا ہے، فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہوگا۔انھوںنے کہاکہ امریکا پر امن پاکستان چاہتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں