برطانوی شہزادے کے خلاف ہراسانی کیس میگھن کے والد کی بیٹی کو بیان دینے کی تجویز
اب وقت ہے کہ میگھن کو خاموشی توڑ کر ساری حقیقت عیاں کردینی چاہیے، والد
ISLAMABAD:
شاہی خاندان کی حیثیت دستبردار ہونے والی میگھن مارکل کے والد نے بیٹی کو برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف دائر ہراسانی مقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے کی تجویز دی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن کے والد تھامس مارکل نے اپنی بیٹی کو تجویز دی کہ اگر وہ برطانوی شہزادے اینڈریو کے کیس سے متعلق کچھ معلومات رکھتی ہیں تو امریکی تحقیقاتی ادارے کو بیان ضرور ریکارڈ کرائیں۔
انہوں نے دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میگھن کے پاس اس حوالے سے معلومات ضرور ہوں گی کیونکہ وہ شاہی محل کا حصہ رہی ہیں'۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادے کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنیکی درخواست مسترد
تھامس نے کہا کہ 'اب وقت ہے کہ میگھن کو خاموشی توڑ کر ساری حقیقت عیاں کردینی چاہیے کیونکہ وہ اب برطانیہ میں نہیں اور اُن پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوگا'۔
میگھن کے والد کا کہنا تھا کہ 'تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے حوالے سے میگھن کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ آزاد ہیں اور شاہی خاندان کا حصہ بھی نہیں جبکہ شہزادے اینڈریو نے اپنے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا'۔
یہ بھی پڑھیں: متاثرہ خاتون کا معاہدہ منظرعام پر؛ برطانوی شہزادے پر زیادتی کیس ختم ہونے کا امکان
واضح رہے کہ برطانوی شہزادے اینڈریو پر امریکی خاتون نے ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے نیویارک عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس پر اینڈریو کی قانونی ٹیم نے عدالت میں کیس کو خارج کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے مقدمہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔