دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے ڈار

فنانس ڈویژن اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلیے کوششیں دگنی کرے، وزیر خزانہ، خطاب


Numainda Express February 14, 2014
فنانس ڈویژن اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلیے کوششیں دگنی کرے، وزیر خزانہ، خطاب۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2014 کے اختتام تک 10ارب ڈالر سے زیادہ جبکہ دسمبر 2014 کے اختتام پر 16ارب ڈالر تک بڑھائے جائیں گے۔

انھوں نے جمعرات کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بالخصوص بیرونی فنانسنگ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے فنانس ڈویژن کوپہلے سے شروع کردہ کوششیں تیزکرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتمادکااظہارکرتے ہوئے ملکی معیشت کی سمت کودرست قراردیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی سے متعلق اپنے ابتدائی اندازے پر نظرثانی کرتے ہوئے پیش کردہ اعدادو شمارمیںکمی اورجی ڈی پی کی شرح نموسے متعلق اضافہ ظاہرکیاہے جبکہ ملکی معیشت میں بہتری سے متعلق حقائق کے پیش نظراب شرح نموکااندازہ3.1فیصدلگایاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں