انسانیت کیخلاف جرائم پرشامی کرنل کو عمرقید کی سزا

شامی کرنل پر 4000 سے زائد افراد پرانسانیت سوز مظالم کرنے کا الزام تھا


ویب ڈیسک January 14, 2022
شامی کرنل پر حکومت مخالف مظاہروں کو تشدد سے کچلنے کا بھی الزام تھا:فوٹو:فائل

KARACHI/LAHORE: جرمنی کی عدالت نے انسانیت کیخلاف جرائم پرشامی فوج کے کرنل کوعمر قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ثابت ہونے پرشامی فوج کے کرنل انوررسلان کو مجرم قراردیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔

شامی فوج کے 58 سال کے کرنل انور رسلان پرملک میں خانہ جنگی کے دوران بدنام زمین پرجہنم کے نام سے مشہور جیل میں 4000 سے زائد افراد پرانسانیت سوز مظالم کرنے کا الزام تھا۔

جرمنی کے شہر کوبلنز کی عدالت میں شامی کرنل پرچلنے والا مقدمہ شام میں ریاستی تشدد کے حوالے سے دنیا کا پہلا مقدمہ تھا۔

کرنل انوررسلان پر2011 میں شامی حکومت کے افسرکے طورپرحکومت مخالف مظاہروں کوپرتشدد طریقے سے کچلنے کا بھی الزام تھا۔

شامی کرنل پر 58 افراد کو قتل کرنے ، عصمت دری اور جنسی زیادتی اور 2011 اور 2012 کے دوران 4000 سے زائد افراد پر بدترین تشدد کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں