کورونا ویکسین کا شوقین بھارتی11 بارویکسین لگوا لی

ویکسین کے شوقین نے ایک مہینے میں 3 مرتبہ بھی ویکسین لگوائی


ویب ڈیسک January 14, 2022
ویکسین لگوانے والے شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خودکشی کی دھمکی دے دی:فوٹو:فائل

LONDON: بھارت میں ایک شخص نے ایک یا 2بار نہیں بلکہ 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوالی۔

بھارت میں کورونا ویکسین کےشوقین بہارکے رہائشی 84 سال کے برہمدیومنڈل نے 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا لی۔منڈل نے ایک مہینے میں 3باربھی ویکسین لگوائی۔

ایک ہی شخص کے 11 مرتبہ ویکسین لگوانے کا انکشاف بھی خود ویکسین لگوانے والے نے ہی کیا جس کے بعد سرکار کو ہوش آیا اورمنڈل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتاری کے خوف سے روپوش برہمدیو منڈل نے دھمکی دی ہے کہ اگراسے پکڑا گیا تو وہ خودکشی کرلے گا۔ منڈل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ویکسین باربار لگوانے سے اس کی صحت پراچھا اثر پڑا ہے اورہڈیوں کی تکلیف بھی کم ہوگئی ہے۔

منڈل نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی کہ اسے گرفتاری سے بچایا جائے۔

پولیس کے مطابق برہمدیو منڈل نے کورونا ویکسین لگوانے کے لئے مختلف شناختی کارڈ استعمال کئے اورموبائل نمبر بھی مختلف دئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |